Archive for July, 2008
Thursday, July 31st, 2008
پتہ نہیں کیوں۔۔۔ لیکن اگست کے شروع ہونے پر مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ صرف اس لیے نہیں کہ اس ماہ میری سالگرہ ہوتی ہے، بلکہ یہ سارا مہینہ اور بھی بہت سے لوگوں کو سالگرہ وِش کرنے میں گزر جاتا ہے۔ اگست میں کس کس کی سالگرہ ہے، اس کا مختصر سا جائزہ۔ […]
Posted in urdu article | Comments Off
Thursday, July 31st, 2008
دوستو اگست کا مہینہ شروع ہو گیا ہے ، ھم برصغیر والوں کے لئیے یہ مہینہ بہت اہم ہے ، اسی مناسب سے یہ سلسلہ شروع کر رہا ہوں، امید ہے پسند آئے گا ، یہ چودہ قسطوں پر مشتمل ہمارے دیس کی کہانی ہے ، جو کچھ سال پہلے اردوستان ڈاٹ کام پر پیش کی جا چکی ہے ، اس وقت یونی کوڈ موجود نہ تھا اسلئے اب اسے یونی کوڈ میں پیش کر رہا ہوں
یہ ایک غیر جانب دارانہ مطالعہ ہے ہماری تاریخ کا ، مگر ہو سکتا ہے اس میں میری پاکستانیت اور اسلامیت چھلک ہی جائے ، اور مجھ سے اگر کوئی غلط بیانی ہو جائے یا کوئی میری کسی بات کی تصیح کرے تو میں اسے خوش آمدید کہوں گا ، میرا بنیادی مقصد اپنے پاس موجود معلومات کو آپ تک پہنچانا ہے ۔ ۔
————————————————————————–
ابتدائیہ
——-
غلامی شاید برصغیر کی قسمت ہے ، ہزاروں سال پہلے آریہ لوگوں نے ہمالیہ کے دروں سے آ کر یہاں کے رہنے والوں کو غلام بنایا ، پھر یہاں ایک عظیم تہذیب نے جنم لیا جسے تاریخ دان دریائے سند کی تہذیب بھی کہتے ہیں ، پھر یہ تہذیب پھیلی اور گنگا ، جمنا اور سرسوتی دریاؤں نے اسے پروان چڑھایا ، اور دریائے بیاس کے کنارے ایک بڑے مذہب نے جنم لیا جسے ہم بدھ مت کے نام سے جانتے ہیں (یہاں میں واضح کر دوں کہ ہندو مت مذہب نہیں ہے تھا بلکہ ایک نظام تھا ۔ ۔ ۔ جسے فاتح لوگوں نے وضح کیا تھا ) ۔ ۔ اشوک اعظم کے زمانے میں یہاں کی تہذیب نے ترقی کی اور یونان اور روم کی تہذیب کی امیزیش سے ایک عظیم تہذیب نے عروج پایا جسکے آثار ٹیکسلا اور کلکتہ و بنارس کے قدیم کھنڈروں میں دیکھے جا سکتے ہیں
بدھ مت کا عروج اشوک کے دور سے شروع ہوا اور مشرق بعید تک پھیلا ، مگر اشوک کے بعد ہندوستان ریاستوں میں تقسیم ہوتا چلا گیا اور مسلمانوں کی آمد تک برصغیر بہت ساری ریاستوں میں تقسیم ہو چکا تھا ۔ ۔ ۔ اور پھر مسلمانوں کے بعد انگریزوں ، پرتگیزیوں فرانسسیوں وغیرہ نے بھی ہندوستان کو متحد نہ کیا ۔ ۔ ۔ اور پھر یہ ہندوستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے تکون میں ڈھل گیا ۔ ۔ ۔ ۔
———————————–
(جاری ہے )
&referrer=)

Posted in urdu article | Comments Off
Thursday, July 31st, 2008
وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران سفیرِ پاکستان جناب حسین حقانی حسب معمول غصے میں آگئے اور صحافیوں سے الجھ پڑے۔ غصے میں انہوں نے یہاں تک کہ دیا کہ آئندہ تقریبات میں صحافیوں کو دعوت دینے پر نظرِ ثانی کرنی پڑے گی۔
ہمارے ایک جاننے والے حسین حقانی کے تب سے جاننے والے ہیں […]
Posted in urdu article | Comments Off
Thursday, July 31st, 2008
غلامی تو برسوں پہلے ہوتی تھی ، مگر شاید وہ اچھی غلامی تھی ، کہ صرف ایک فرد ہی غلام ہوتا تھا اور دوسرا فرد آقا ،مگر اب قومیں غلام ہوتیں ہیں ، غلام قوموں میں سب سے زیادہ مشہور قوم ہے “مسلمان“ ، مسلمان چاہے وہ ایرانی ہو یا افغانی ، افریقی ہو یا یورپی ، اور یا پھر اسلام کی ٹھیکے دار قوم پاکستانی ۔ ۔ قوم ۔ ۔ ۔ ویسے تو مسلمان تفرقے میں اپنی مثال آپ ہی ہیں ، جیسے شعیہ ، سُنی یا پھر عربی اور عجمی ۔ ۔ یا پھر کالے یا گورے مسلمان ۔ ۔ ۔ مگر تفرقے کی جو مثالیں پاکستانی قوم میں ملتیں ہیں وہ تو شاید ہی کسی دوسری قوم میں ملیں ۔ ۔ ۔ کبھی یہ شعیہ سنی میں تقسیم ہوتے ہیں ، کبھی بنیاد پرست اور روشن خیالوں میں بٹتے ہیں ، اور پھر پیاز کے چھلکوں کی طرح ، سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، پٹھان اور مہاجر یا سرائیکی میں بٹ جاتے ہیں ، بات یہاں ہی ختم نہیں ہوتی بلکے یہ تو آغاز ہے ، پنجابی ہے تو وہ جٹوں اور آرئیوں میں تقسیم ہے ، سندھی ہے تو وہ بھٹوز اور زرداریوں میں تقسیم ہے اور بلوچی ہے تو وہ مینگل ، جتوئی اور بگٹی میں خود کی پہچان کروا رہا ہے اور پٹھان ہے تو پشتونوں اور غیر پشتونوں میں بٹا ہے ۔ ۔ ۔ اور مزے کی بات ہے کہ یہ سب مسلمان ہیں ۔ ۔ ۔ اور ہر کوئی دوسرے سے بڑا اور سچا مسلمان ہے ۔ ۔ ۔ اور جب مسلمان ہے تو غلام ہے ۔ ۔ ۔ اور غلام بھی کس کا ۔ ۔ جسکے نام سے مسلمان الرجک ہیں ۔ ۔ ۔
یہ مسلمان بھی عجیب غلامانہ ذھنیت رکھتے ہیں ، آزادی تو انہیں راس ہی نہیں آتی ، خلافت راشدہ کے بعد سے مسلمان ملوکیت کے ایسے غلام بنے کہ آج خلافت بھی نہیں ملوکیت بھی نہیں مگر پھر بھی غلام ہیں ، غلام ابن غلام ابن غلام ۔ ۔ ۔
اور پاکستانیوں کی غلامی کی تو شاید ساری تاریخ میں مثال نہ ملے ، یہ قوم خود کو آزاد کہتی ہے ، مگر اپنے غلامی کے دور سے بھی بدتر غلامی کا طوق گلے میں ڈال کر ایسے اترا رہی ہے جیسے کوئی بہت قیمتی زیور ہو گلے میں پڑا ہوا
انگریزوں نے اس قوم کو بنایا (کیونکہ ہندوستانی تو موجود تھے پہلے سے ) پھر اسنے اپنے آپ کو دوسرے گورے (امریکہ) کی گود میں دے دیا ۔ ۔ ۔ اور وہ دن آج کا دن امریکہ کبھی اسے کھلونے دے کر بہلاتا ہے ، کبھی طرح طرح کے ماسک بدل کر ڈراتا ہے اور کبھی جب یہ بہت رونے لگتا ہے تو لوریاں دے دے کر سُلا دیتا ہے ۔ ۔ ۔ اور اسے اپنی گود سے پھینک بھی دیتا ہے کبھی کبھی ۔۔ ۔
عجب بچہ ہے یہ ہمارا بھی
مار کھا کہ ہنسے مار کہ روئے
آج پھر یہ “مُنا“ اپنے منہ بولے “آقا“ سے ملنے گیا ہے ، اور ایسے ہی گیا ہے جیسے ایک غلام کو جانا چاہیے ۔ ۔ ۔ اور ایسے ہی سر جھکا کہ سنے گا جیسے اسے سننا چاہیے اور “ڈو مور“ کا حکم لے کر آئے گا ۔ ۔ ۔ ۔ اور یہاں آ کر اپنے جیسے چھوٹے بڑے غلاموں کو آقا کا حکم ۔ ۔ ۔ سنائے گا ۔ ۔ ۔ اور ہاں آقا اگر کوئی “پرشاد“ دے گا تو یہاں آ کر اسکا ڈھنڈورا پیٹے گا ، اور اگر اسے آقا کے ساتھ کچھ “سناپس شاٹس“ کا موقع ملا تو وہ کندھے سے کندھا ملا کر “چیز“ کہے گا ۔ ۔ ۔ ۔ کیونکہ یہ غلام ابن غلام ابن غلام ہے ۔۔ ۔ اور ساری قوم اس آقا کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ ۔ کہ کب اسے کچھ “کام“ ملے تو وہ اپنی “دُم“ ہلا کر ہلکی سی “ووف“ بھی کرے اور آقا کے “مفادات“ کی نگرانی ہو بیٹھ جائے ۔ ۔ ۔ ۔ اور وہ وقت یاد کرتا رہے گا جب آقا نے اپنے محل میں اسے شرف ملاقات بخشا تھا اور وہ بار بار کہ رہا تھا
آقا ، غلام آئے ہیں
آقا ، بے دام آئے ہیں
آقا ، اپنی غیرت اپنی عزت اپنی انا
سب تجھ پے نچھاور
آقا بیچنے کو اپنی دھرتی ماں لائے ہیں
آقا ، غلام آئے ہیں
آقا ، ہمیں قدموں میں رہنے دے
آقا ، ہمیں اپنی پناہ میں رکھ
آقا ، میری قوم کا بچہ بچہ تجھ پہ نثار
میرے پیر و جواں ، تیرے پاس آنے کو بے قرار
آقا ، سولہ کروڑوں غلاموں کا سلام لائے ہیں
آقا غلام آئے ہیں ۔ ۔آقا غلام آئے ہیں ۔ ۔ ۔


Posted in urdu article | Comments Off
Thursday, July 31st, 2008
کہا جاتا ہے کہ چوہے کی یاداشت بہت کمزور ہوتی ہے۔ لہذا یہ جیسے ہی بلی سے ڈر کر بھاگ کر اپنے بل میں چھپتا ہے کچھ دیر بعد ہی بھول کر دوبارہ باہر نکلتا ہے اور تاک میں بیٹھی بلی کا شکار بن جاتا ہے۔ ایسے ہی کچھ لوگوں کی یاداشت […]SHARETHIS.addEntry({ title: “لوگ”, url: “http://www.badtamiz.com/blog/2008/07/31/pplz/” });
Posted in urdu article | Comments Off
Wednesday, July 30th, 2008
سياست اور محبت ميں جو کرتے ہيں وہ جائز ہوتا ہے، صرف وہ ناجائز ہوتا ہے جو دوسرے کرتے ہيں، پہلے سياستدان کرپٹ ہوتے تھے، آج کل کرپٹ سياستدان ہوگئے ہيں، رامے خود کو اس سياست کا باغي کہتے ہيں، انہيں مل کر باغي سے مراد باغ ميں آنے جانے والا ہي […]
Posted in urdu article | Comments Off
Wednesday, July 30th, 2008
“آج دن بہت گرمی پڑی اور عجیب سا سناٹا رہا۔“ آمنہ نے ایک لمبی خاموشی توڑتے ہوئے قطب الدین سے کہا۔
قطب الدین جو کافی دیر سے نہر کے پرسکون اور ٹھہرے ہوئے پانی کو دیکھ رہا تھا، نے صرف “ہاں“ ہی کہا۔
وہ دونوں دن بھر کی گرمی کے بعد شام کو نہر کے کنارے ایک […]
Posted in urdu article | Comments Off
Wednesday, July 30th, 2008
????? ??? ??? ???? ???? ???? ?????? ?????? ?? ???? ?? ????? ??? ??? ??? ?? ??? ?? ????? ???? ???? ???? ?? ??? ?? ????? ?? ????? ?? ???? ???? ?? ??? ???? ????? ??? ???? ?????? ???? ?????? ?????? ?? ???? ???? ???? ???? ?? ????? ?????? ?? ??? ??? ??? ??? ???? […]
Posted in urdu article | Comments Off
Wednesday, July 30th, 2008
وعدہ خلافی حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے اور اسے یہ لوگ سیاست میں سب کچھ جائز ہے سے تعبیر کرتے ہیں۔ اب تو ڈھیٹ پن کی اتنی انتہا ہو چکی ہے کہ وعدہ توڑنے کا جواز یہ پیش کیا جاتا ہے کہ ان کا وعدہ کوئی کاغذ پر لکھی حدیث نہیں تھا۔
ان حالات پر […]
Posted in urdu article | Comments Off
Wednesday, July 30th, 2008
اور آخرکار کل ابرِ کرم برس ہی گیا۔ آرزو پایہ تکمیل تک پہنچی۔ کل دوپہر دفتر میں ہی امی کا ٹیکسٹ آیا کہ تیز بارش ہورہی ہے حالانکہ ہمارے ہاں تیز دھوپ تھی۔ شام کو جب گھر کے لیے نکلا تب تک بارش کے آثار نہیں تھے۔ راستہ بھی سوکھا پڑا تھا، ناظم آباد سات […]
Posted in urdu article | Comments Off
Wednesday, July 30th, 2008
کافی سالوں پہلے روس کی خبر تھی کہ وہاں کوئی تاریخ عمارت تھی جو کہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی گئی تھی۔ یعنی بنیادوں سے اٹھا کر دوسری جگہ لے جائی گئی تھی۔ امریکہ میں ایسے گھروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جاتا ہے۔ جیسے اگر آپ […]SHARETHIS.addEntry({ title: “haulin house”, url: “http://www.badtamiz.com/blog/2008/07/30/haulin-house/” });
Posted in urdu article | Comments Off
Tuesday, July 29th, 2008
معراج رسول کریم(صلی اللہ علیہ وسلم) تسخیر کائنات کی جانب ایک بلیغ اشارہ ہے۔ علامہ اقبال کا یہ شعر واقعہ کی پوری عکاسی کرتا ہے۔
سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی(ص) سے مجھے
کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں
تاریخ عالم میں واقعہ معراج النبی(صلی اللہ علیہ وسلم) انتہائی خصوصیت کا حامل […]
Posted in urdu article | Comments Off
Tuesday, July 29th, 2008
زیک کا شکریہ جنہوں نے نیر زیدی کی گرفتاری کا معمہ حل کر دیا۔ آج کے جنگ اخبار میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا بیان بھی چھپا ہے، یعنی انہیں بھی اپنے ساتھی کی گندی حرکت کا علم نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہوا نیر زیدی نے نہ صرف اپنی بیگم کو اندھیرے میں […]
Posted in urdu article | Comments Off
Tuesday, July 29th, 2008
نام کچھ عجیب سا لگ رہا ہے کیا؟ خیر میں نے تو ورڈ پریس سانچہ کی مناسبت سے رکھ دیا ہے۔ یہ ایک اور ورڈ پریس سانچہ ہے جسے میں نے اردو تاہوما گرین کی بنیاد پر ہی تیار کیا ہے تاہم اس میں کی جانے والی تبدیلیوں کے باعث یہ پچھلے سے زیادہ اچھا […]
Posted in urdu article | Comments Off
Tuesday, July 29th, 2008
ورڈ پریس کے سانچے اردو میں ڈھالنے کا کام میں نے محب علوی کے کہنے پر شروع کیا تھا اور اس سے بھی پہلے شاکر عزیز کے لکھے اسباق نے اس طرف راغب کیا تھا۔ اب تک کوئی پندرہ سے زائد سانچوں کو اردو قالب میں ڈھال چکا تھا لیکن وہ مجھ سے ضائع ہوگئے۔ […]
Posted in urdu article | Comments Off
Monday, July 28th, 2008
جولائی کے شروع میں ted koppel نے چین سے ایک 4 گھنٹے کی سیریز کی تھی۔ اس کا نام تھا The People’s Republic of Capitalism اس میں چین کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ٹیڈ کہتا ہے کہ 1973 میں جب وہ کسی چینی سے پوچھتا تھا کہ تم کیا کرنا […]SHARETHIS.addEntry({ title: “The People’s Republic of Capitalism”, url: “http://www.badtamiz.com/blog/2008/07/29/the-peoples-republic-of-capitalism/” });
Posted in urdu article | Comments Off
Monday, July 28th, 2008
شام کے سائے گہرے ہوچکے تھے، روشنی کی ایک ایک کرن یوں دم توڑتی جا رہی تھی جیسے بے بس انسان کی گل ہوتی امیدیں۔ پہاڑی علاقوں میں یہ وقت بڑا خطرناک ہوتا ہے ، مجھےگاؤں پہچنے کی جلدی تھی، خطرناکی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے میں تیز تیز قدم اٹھاتا منزل کی طرف بڑھا […]
Posted in urdu article | Comments Off
Monday, July 28th, 2008
گوگل کی برتری ختم کرنے کی اکثر کوشش ہوتی رہتی ہے۔ گوگل بھی خدا کی ایک نعمت ہے۔ اگر نہیں یقین تو 1998٫99 کو یاد کر لیں۔ گوگل کی برتری کو اس دفعہ ایک انوکھی ٹیم نے چیلنج کرنے کی ٹھانی ہے۔ یہ ہیں گوگل کی ایکس ورکر۔ خاتون کا بیان ہے کہ گوگل وہیں […]SHARETHIS.addEntry({ title: “cuil”, url: “http://www.badtamiz.com/blog/2008/07/28/cuil/” });
Posted in urdu article | Comments Off
Monday, July 28th, 2008
پچھلی پوسٹ میں فلرٹ کے بارے میں کچھ لکھا۔پھر امن نے بھی لکھا۔
فلرٹ کے معنی شاید میری سوچ سے زیادہ بڑے ہیں۔ اس کا اندازہ مجھے پچھلی پوسٹ کے تبصروں سے ہوا۔ فلرٹ کرنے کو میں دو حصوں میں تقسیم کرتی ہوں۔ ایک ایسا فلرٹ کرنا جو نہایت ہی مختصر وقت کے لیے ہو۔ اور […]
Posted in urdu article | Comments Off
Monday, July 28th, 2008
ایکسپریس اخبار کی خبر کے مطابق نمائندہ جنگ اور کالم نگار نیر زیدی امریکی جیل میں نظر بند ہیں۔ ان کی نظربندی کی اطلاع ان کی بیوی نے دی ہے مگر چار ماہ تک ان کی بیوی کا ایسی خبر چھپائے رکھنا کسی بہت بڑے عتاب کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ خبر تو بیگم […]
Posted in urdu article | Comments Off
Monday, July 28th, 2008
فلرٹ کے موضوع پر ماوراء کے بلاگ پر فلرٹنگ کے نام سے ایک پوسٹ پڑھی۔۔ماوراء سے پہلے محب علوی بھی فلرٹ اور فلرٹنگ کے نام سے ایک پوسٹ لکھ چکے ہیں۔۔ماؤ اور محب نے فلرٹنگ کے بارے میں لکھا تو میرے ذہن میں ایک سوال آیا کہ لوگ آخر فلرٹ […]
Posted in urdu article | Comments Off
Monday, July 28th, 2008
ایک بار پھرمجھے ٹیگ ٹیم کے دوسرے دور میں دعوت دینے والے ہیں اکرام صاحب اور دوسرے راونڈ کو ابتداء کرنے کا سہرا راہبر کے سر ہے۔ اچھا تو کھیل شروع کرتے ہیں۔ لیکن پہلے قانون لکھ دیتے ہیں ۔
الف)۔ کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے۔
ب)۔ جس نے آپ […]
Posted in urdu article | Comments Off
Monday, July 28th, 2008
مجھے بہت مشکل سے کوئی تھیم پسند آتی ہے لیکن اتنی بھی نہیں کہ اپنی تھیم تبدیل کر لوں۔ کچھ تھیمز ایسی ہیں جن میں میں اردو سپورٹ شامل کر رہا ہوں۔ میں ذرا کاہل اور سست بندہ ہوں لہذا زیادہ چھیڑ چھاڑ نہیں کرتا صرف اس قابل بناتا ہوں کہ اردو لکھی نظر آئے۔ […]SHARETHIS.addEntry({ title: “اردو تھیمز”, url: “http://www.badtamiz.com/blog/2008/07/28/urdu-themes/” });
Posted in urdu article | Comments Off
Sunday, July 27th, 2008
پچھلے دنوں اسلام آباد ڈیفنس یونیورسٹی کے رہائشی حصے میں ایک کرنل کے بچوں کو زندہ جلا دیا گیا۔ کرنل اس وقت ٹریننگ پر چین اور تائیوان کے دورے پر تھا۔ کرنل کا بھائی ہمارے شہر کا رہائشی نکلا اور جب لوگ تعزیت کیلیے اس کے گھر گئے تو اس نے کچھ اس طرح کی […]
Posted in urdu article | Comments Off
Sunday, July 27th, 2008
Posted in urdu article | Comments Off
Sunday, July 27th, 2008
Posted in urdu article | Comments Off
Sunday, July 27th, 2008
بہت سے تارکیں وطن امریکہ آ کر جو سب سے بڑی اور بھیانک غلطی کرتے ہیں وہ اپنا گھر نہ لینا ہے۔ باقی ممالک کا علم نہیں لیکن اگر امریکہ میں آپ کرایہ خود ادا کرتے ہیں اور حکومت سے مدد نہیں لیتے تو شائد اس سے بڑی غلطی کوئی نہ ہو۔
یہاں گھر لینا […]SHARETHIS.addEntry({ title: “گھر”, url: “http://www.badtamiz.com/blog/2008/07/27/ghar/” });
Posted in urdu article | Comments Off
Saturday, July 26th, 2008
Posted in urdu article | Comments Off
Saturday, July 26th, 2008
کچھ عرصہ پہلے محب نے اس موضوع پر لکھا تھا۔ اور مزید لکھنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے، پھر جانے کیوں نہ لکھا۔ اس لیے اس کو میں آگے بڑھانے کی کوشش کرتی ہوں۔فلرٹنگ کا مطلب جھوٹی محبت کرنا، دوسرے کو متاثر کرنے کے لیے مختلف حرکات اور باتیں اور ناز نخرے کرنا ہے۔ فلرٹ […]
Posted in urdu article | Comments Off
Saturday, July 26th, 2008
Posted in urdu article | Comments Off