Google

Archive for March, 2008

صدر مشرف کو گرفتار کرلیا گیا

Monday, March 31st, 2008

ابھی ابھی باوثوق ذرائع سے خبر ملی ہے کہ صدر مشرف کو پارلیمنٹ نے مواخذے کے بعد صدارت سے سبکدوش کردیا ہے اور وزیراعظم گیلانی کی داشتہ گلوکارہ ناہید اختر کو بیرون ملک سے بلا کر صدر بنا دیا ہے۔
 صدر مشرف کی سبکدوشی کے بعد ایلیٹ فورس نے انہیں ان کے مسلم لیگ ق کےساتھیوں وصی ظفر، ڈاکٹرشیرافگن اور شیخ […]

اپریل فول

Monday, March 31st, 2008

جب تم آئینے کے پاس جاتے ہو
تو آئینہ کہتا ہے
بیوٹی فل ۔۔۔ بیوٹی فل
اور جب تم آئینے سے دور جاتے ہو
تو آئینہ کہتا ہے
اپریل فول ۔۔۔ اپریل فول
 

 

پلیز کال می، اٹس ارجنٹ۔ ایک ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔
۔
۔
۔
۔
۔
آپ کا بلڈ گروپ چاہیے۔
پلیز منع مت کرنا
ورنہ!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
گدھا مر جائے گا۔
  
 
اپریل فول ایس ایم ایس ۔ April Fool SMS
Share […]

اس کے چھوٹے سائز پر مت جانا

Monday, March 31st, 2008

امریکی معاشرے کے تاریک اور روشن پہلو

Monday, March 31st, 2008

اپنے مشاہدات کی روشنی میں ہم بحیثیت مسلمان آج امریکی معاشرے کے تاریک اور روشن پہلوؤں پر بات کرنے کی کوشش کریں گے۔ چلیں تاریک اور روشن پہلوؤں کی لسٹ بنا دیتے ہیں تاکہ دریا کوزے میں بند ہوجائے۔
تاریک پہلو
اسلامی نقطہء نظر سے جنسی بے راہ روی عام ہے مگر سائنسی اصولوں کے مطابق یہ جنسی […]

سید بادشاہ!

Monday, March 31st, 2008

میرے سید بادشاہ!
تمہارا تخت اور اختیار پانچ برس تک سلامت رہے۔ میں تمہارے یا تمہارے ساتھیوں کی طرح پڑھا لکھا اور سوجھ بوجھ والا تو نہیں ہوں لیکن میں نے سنا ہے کہ تم نے سولہ کروڑ میں سے ہم جیسے پندرہ کروڑ کے لئے سو دن میں بہت سے بڑے اور اچھے کام کرنے […]

کیا امریکا جنت نما ہے ؟

Monday, March 31st, 2008

2.5 ورڈپریس

Sunday, March 30th, 2008

ورڈ پریس کا نیا ورژن اب ڈاؤن لوڈ کے لئے دستیاب ہے۔ بدتمیز نے میری توجہ اس طرف دلائی تھی کہ میں ورڈپریس کو تروتازہ کرلوں، نہیں تو میں ابھی تک ورڈپریس ۲۔۱ ہی استعمال کر رہا تھا۔
نئے ورژن میں انٹرفیس بدل دیا گیا ہے، شاید پرانے استعمال کنندگان کو یہ نیا چہرہ فی الحال […]

اپنے وعدے یاد رکھنا

Sunday, March 30th, 2008

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد پہلے سو دن کے لمبے چوڑے پلان کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے وعدوں کو ہم یہاں پر ریکارڈ کے طور پر درج کررہے ہیں تاکہ ایک تو وزیراعظم کو یہ وعدے یار رہیں، دوسرے سو دن کے بعد ہم ان وعدوں کی کارگزاری پر رپورٹ جاری کرسکیں […]

تمکو پایا ہے تو جیسے کھویا ہوں

Saturday, March 29th, 2008

تمکو پایا ہے تو جیسے کھویا ہوں
کہنا چاہوں بھی تو تم سے کیا کہوں
تمکو پایا ہے تو جیسے کھویا ہوں
کہنا چاہوں بھی تو تم سے کیا کہوں
کسی زبان میں وہ لفظ ہی نہیں
کہ جن میں تم ہو کیا تمہیں بتا سکوں
میں اگر کہوں تم سا حسین، کائنات میں نہیں ہے کہیں
تعریف یہ بھی تو […]SHARETHIS.addEntry({ title: “تمکو پایا ہے تو جیسے کھویا ہوں”, url: “http://www.badtamiz.com/blog/2008/03/30/tumko-paya-hai-to-jaisay-khoya-hoon/” });

انداز فکر

Saturday, March 29th, 2008

Earth Hour

Saturday, March 29th, 2008

http://www2.earthhourus.org/

None Found
Random PostsNovember 14, 2007 — پت جھڑ (2)August 14, 2007 — مذاق (0)November 4, 2007 — ہالووین (2)September 5, 2007 — بندے دا پتر بن (2)February 14, 2007 — welcome vista (0)November 27, 2007 — شرافت کا زمانہ ہی نہیں (5)January 1, 2008 — ہیرو یا زیرو (2)December 31, 2006 — Eid Mubarak (7)May […]SHARETHIS.addEntry({ title: “Earth Hour”, url: “http://www.badtamiz.com/blog/2008/03/29/earth-hour/” });

کیا ہو گا ؟ کیسے ہوگا ؟

Friday, March 28th, 2008

کاش ہم سیانے ہوتے

Friday, March 28th, 2008

امریکہ کے رچرڈ باؤچر اور نیگروپونٹے اپنے ملک کے اسسٹنٹ سیکریٹری ہیں مگر پاکستان میں ان کی پذيرائی ایک شاہ کے انتہائی قریبی ساتھی کی طرح ہورہی ہے۔ ان دونوں صاحبان نے نئی حکومت کے بننے کا عمل مکمل ہونے سے قبل پاکستان کا دورہ کرکے کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک […]

لوڈشیڈنگ کی وجہ

Friday, March 28th, 2008

 
فنی بلاگ

Share This

تصحیح

Thursday, March 27th, 2008

انتظار فرمائیے

Thursday, March 27th, 2008

میرا سامان کہیں تھا اور میں کہیں تھا نتیجتا سیل فون جو کہ سارے رستے چیٹ اور فون سننے گانے بجانے کے کام آتا رہا اگلے دن لو بیٹری پر تھا۔ چارجر گاڑی میں اور میں بڑی بڑی بلڈنگز میں۔ اب اگر فون ڈیڈ ہو جاتا تو میں جہانزیب کو فون کیسے کرتا؟
گیدڑ کی جب […]SHARETHIS.addEntry({ title: “انتظار فرمائیے”, url: “http://www.badtamiz.com/blog/2008/03/27/please-hold-on/” });

27 مارچ 2008ء

Thursday, March 27th, 2008

میں جہاں کام کرتا ہوں، اس جگہ سے کچھ ہی آگے ابو کی دکان ہے تو میں اکثر صبح ابو کے ساتھ ہی بائیک پر نکل آتا ہوں۔ آج ہمیں کچھ دیر ہوگئی تھی تو گولیمار چورنگی سے ابو نے گولیمار کی طرف جانے کے بجائے گاڑی دائیں طرف موڑ لی اور پرانا گولیمار کی […]

مشاہدات

Thursday, March 27th, 2008

میرے ابو اکثر کہا کرتے ہیں کہ وہ شخص کامیاب ہوتا ہے جس کا مشاہدہ تیز ہو اور وہ اپنے مشاہدات سے سبق حاصل کرے۔ ہر آنکھ والا بے شمار مناظر دیکھتا ہے لیکن ایسے لوگوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوتی جو اپنے اردگرد کے حالات و واقعات کو دماغ کی آنکھ سے دیکھ کر […]

بڑا آدمی

Wednesday, March 26th, 2008

موجودہ حکومت اور امریکی کردار

Wednesday, March 26th, 2008

صدر، پارلیمنٹ اور فوج ۔ کردار کیا ہو گا کے بعد پاکستان امریکہ کے بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں لکھنا لازمی ہو گیا ہے، اس وقت پاکستان میں ہر گلی کوچے اور کھوکھے پہ یہی باعث جاری ہے کہ نئی حکومت کے ساتھ امریکی رویہ کیسا ہو گا، اصل میں دہشت گردی کے خلاف […]

حادثاتی کاروبار

Wednesday, March 26th, 2008

جس طرح دنیا کی بہت ساری ایجادات حادثاتی طور پر ہوئی ہیں یعنی  سائنسدان کبھی کبھار تحقیق کسی اور چیز پر کررہا ہوتا ہے اور ایجاد کچھ اور ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کبھی کبھار آدمی مفت میں کر کچھ اور رہا ہوتا ہے اور اس کرنے سے وہ ایک نیا کاروباری آئیڈیا اخذ کرلیتا […]

خوشامدی صحافی اور بڑھکیں

Wednesday, March 26th, 2008

کچھ لوگوں کو خوشامد بڑی پسند ہوتی ہے۔ اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خوشامدیوں کو بہت پسند ہوتے ہیں۔ مسلم لیگ نواز گروپ کے سربراہ نواز شریف کو خوشامد پسند ہو کہ نہ ہو، مگر خوشامدیوں کو وہ بہت پسند ہیں۔ وہ جب بھی اقتدار میں آتے ہیں تو اخبارات ان کے جانثاروں […]

یوسف کو صدا

Tuesday, March 25th, 2008
شاید چاہ یوسف سے جو صدا ابھری تھی وہ قافلے نے سُن لی ، اور اس قافلے نے اس یوسف کو آج اپنا حاکم بنا دیا  ۔ ۔ ۔ آج جمہوریت کی زلیخا نے اس یوسف کو رجھانہ شروع کر دیا ہے ، مگر دور کہیں اسی یوسف کا بوڑھا باپ اپنی آنکھیں اندھی کر چکا ہے ، پتہ نہیں کب اس یوسف کا کرتا اس تک جاتا ہے ، کیونکہ یہ یوسف خواب دیکھ چکا ہے ، بے جرم مجرم بھی ہے ، زندان کو بھی دیکھ چکا ہے اور اب خواب دیکھنے والوں کو اسکی تعبیر بھی چاہیے  ۔ ۔
یہ وہ یوسف ہے جسنے ایک اتھاہ اندھیرے کنوئیں سے جو صدا دی تھی اس کا اتنساب اس “خاموش اکثریت“ کے نام کیا تھا کہ جسے بولے بغیر ارض پاک پر حیات جرم اور زندگی وبال ہی رہتی  ۔ ۔ ۔ مگر آج اس خاموش اکثریت نے ایک گونج کے ساتھ اسے اس پاک دھرتی کی گدی سونپ دی ، کہ جسکا ہر انسان اسکا مرید ہو جائے گا اگر اسی کی دعا قبول ہو گئی
 
 
خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
خدا کرے میرے اِک بھی ہم وطن کے لئے
حیات جرم نہ ہو ، زندگی وبال نہ ہو
 
 
یہ وہی یوسف ہے جسے خدا کا حضرت موسٰی سے کہا یاد ہے کہ “فرعون سے نرمی سے بات کرو“ جسے باطل کے مٹنے کا یقین ہے اور وہ “خاموش اکثریت“ کی آرزو جانتا ہے
یہ وہ یوسف ہے جو “حسنی الحسینی سید“ کہلاتا ہے جو گیلان (ایران کا ایک شہر) کے بزرگ سے نسبت رکھتا ہے جو خانوادہ رسول(ص) سے نسبت رکھتا ہے اور جو “اوچ شریف“ (بہاول پور اور ملتان کے درمیان کا شہر) کے اولیاء کی اولاد سے ہے (حضرت موسٰی پاک شہید )
یہ یوسف حطہ سندھ و پنجاب کے درمیان شہر اولیاء کا فرد ہے جہاں کی زبان پاک وطن کی مٹھی ترین زبان ہے ( سرائیکی ) یہ زبان ہی پاکستان کو بیان کر لیتی ہے جسپر پنجابی سندھی بلوچی اور پشتو کا اثر واضح ہے اور اردو سمجھنے والا ہر شخص اسے آسانی سے سمجھ لیتا ہے  ۔ ۔۔
یہ وہ شخص ہے جسکے اباء و اجداد اس ملک کی سیاست کا ہمیشہ سے حصہ رہے ہیں  ۔ ۔۔ آج اسی خاندان کا فرد ملک کے سب سے اعلٰی عہدے تک پہنچا ہے
یہ وہ سید ہے جو سنی شعیہ اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے ، اس یوسف کے والد کا قول ہے کہ “اگر کسی شخص کے ہاتھ میں شفا ہونے کے باوجود وہ کسی دوسرے شخص کو فیضیاب نہ کرے تو ایسا شخص خود بدنصیب ہے “ کیا یہ بیٹا ایسا کر پائے گا ؟؟؟
کہنے کو بہت کچھ ہے ، یہ یوسف ہمہ سفت انسان ہے ، زندگی کے ہر اچھے برے دور سے گذرا ہے ، اسے درد کا بھی پتہ ہے اور مرہم کا بھی ، وہ شکپیئر کے مرچنٹ آف وینس کا پرفارمر بھی ہے اور جالب و فیض کے شعروں کا شیدائی بھی ، وہ کھیل کود میں بھی رہا ہے اور ایمان کی حرارت بھی جانتا ہے  ۔  ۔۔ یہ شخص اس دیس کی دیہی اور شہری زندگی سے واقف ہے ، سید زادیوں کے پردوں سے بھی واقف ہے اور یورپ کی بے باکیوں سے بھی  ۔۔ ۔ 
ایوبی دور سے لیکر مشرفی دور تک یہ مخدوم زادہ کسی نہ کسی صورت کارِ حکومت کا حصہ رہا ہے کبھی موافقت میں تو کبھی مخالفت میں اسے ہر پارٹی کا تجربہ بھی ہے  ۔۔ ۔
کچھ بھی ہے ، آج چاہِ یوسف کی صدا اس دیس کے ہر گھر میں پہنچ گئی ہے  ۔  ۔ ۔ کیا اب یہ یوسف اپنے سامعین کو وہ بینائی دے گا جسے اس قوم کا ہر فرد رو رو کر کھو چکا ہے  ۔ ۔۔
میں مایوس نہیں ہوں میری قوم مایوس نہیں ہے ، ہمیں اس یوسف سے امید ہے بہت ۔  ۔ میں اسی کی کتاب کا آخری قطعہ یہاں لکھتا ہوں شاید اس میں سب کچھ سمٹ گیا ہے
 
ہمیں زندگی کا شعور تھا انہیں بے زری نے بچھا دیا
گراں تھے سینہ خاک پر وہی بن کہ بیٹھے ہیں معتبر
یہ بجا کہ آج اندھیرا ہے بس رُت بدلنے کی دیر ہے
جو خزاں کے خوف سے خشک ہے وہی شاخ لائے گی برگ و بر
 
اب رُت بدل گئی ہے ، خشک شاخوں پر کونپلیں نکلتیں نظر آ رہیں ہیں  ۔۔ ۔ ۔ شاید یہ یوسف  ۔ ۔۔ ۔ ہمیں آنے والے قحط سے بچا لے !!!!!!!!!!!!
————————————————–
یہ مضمون ، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی کتاب “چاہ یوسف سے صدا“ کے تناظر میں لکھا گیا ہے

صدر، پارلیمنٹ اور فوج ۔ کردار کیا ہو گا

Tuesday, March 25th, 2008

وزیراعظم کے انتخاب یا حلف کے ساتھ ہی اعلان مری کے مطابق کی ججز کی بحالی کے لئے الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے انتخاب کے فوراََ بعد ججز کی آزادی کا حکم دے کر صدر مشرف کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز تو کر دیا ہے مگر اس کی انتہا کیا […]

رچرڈ اور نیگرو

Tuesday, March 25th, 2008

تمہیں معلوم ہے ناں کہ ہمارا موجودہ دورے کے بہت سارے ہدف ہیں۔
ہاں معلوم ہے، ہمیں پرویز سے مل کر اسے ڈٹے رہنے کو کہنا ہے تاکہ وہ باعزت طور پر صدارتی عہدہ چھوڑنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ ویسے تمہارے خیال میں پرویز اپنی کرسی پر ڈٹا رہے گا یا پھر بھاگ جائے گا؟ […]

قاضی کا انصاف

Tuesday, March 25th, 2008

یہ ایک لوک کہانی ہے۔ عرصہ پہلے کی بات ہے کہ ایک چور نے کسی گھر میں نقب لگائی۔ واپسی میں کھڑکی سے بھاگ رہا تھا کہ چوکھٹ اکھڑ گئی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ چور نیچے جاگرا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ اگلے دن اس نے قاضی جی کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا […]

پٹرول ۔ روٹی ۔ بھرا خزانہ اور جگا ٹیکس

Tuesday, March 25th, 2008

یہ تارا۔۔۔ وہ تارا۔۔۔ ہر تارا۔۔۔!

Monday, March 24th, 2008

کیا ہمیں یہ سبق یاد کرنے کی ضرورت ہے؟

یہ تارا، وہ تارا، ہر تارا، یہ تارا، وہ تارا، ہر تارا
دیکھو جسے بھی لگے پیارا، یہ تارا، وہ تارا، ہر تارا
یہ سب ساتھ میں، جو ہیں رات میں
تو جگمگایا آسمان سارا
جگمگ تارے، دو تارے، نو تارے، سو تارے
جگمگ سارے، ہر تارا ہے شرارہ
تم نے دیکھی ہے […]

قوم کا ڈر دور کیجئے

Monday, March 24th, 2008

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی
اکبر بگٹی کا قتل
کراچی حادثہ
لال مسجد و جامعہ حفصہ آپریشن
سوات و بلوچستان آپریشن
ایمرجنسی
ججوں کی برطرفی اور نظر بندی
محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت
ًایسے پے در پے واقعات سے پاکستانی قوم اپنے حال اور مستقبل سے بہت ڈری ہوئی ہے۔ میرے خیال سے آصف علی زرداری، میاں نواز شریف ملکی […]

ججوں کی عوامی پذیرائی

Monday, March 24th, 2008

کل جب یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم بننے پر قومی اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں معزول ججوں کی رہائی کا اعلان کیا تو مہمانوں کی گیلری میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے کھڑے ہو کر سب سے زیادہ دیر تک تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ حتیٰ کہ مہمانوں کی تالیوں کی بڑھتی ہوئی طوالت کو دیکھ […]