یہ وہ لوگ ہیں جنہیں سب جانتے ہیں ، انکی رگ رگ سے واقف ہیں ، بچہ بچہ انکے نام اور کام سے واقف ہے ، کچھ لوگ اچھے ہیں کچھ برے کچھ بڑے ہیں کچھ چھوٹے مگر سب لوگ انہیں جانتے ہیں ۔ ۔ انکو کچھ ایسے تقسیم کر سکتے ہیں
سیاسی لوگ ۔ یہ لوگ عوام کے بل پر رہنما بنتے ہیں ، اور پھر اپنے ہمراہیوں کو چھوڑ کر کسی اور سمت چلے جاتے ہیں ، مگر عوام کبھی بھی انہیں نہیں بھولتے ، عوام کو یہ ننگا بھوکا بھی کر دیں تو بھی عوام انکا ساتھ دیتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ سیاسی لوگ زندہ اگر ایک لاکھ کے ہوتے ہیں تو مرنے کے بعد ایک کروڑ کے بھی ہو سکتے ہیں ۔ ۔ ۔ زندگی انکی عید اور راتیں شب برات ہوتیں ہیں ۔
سماجی لوگ ۔ ان میں دو مزید قسمیں ہو سکتیں ہیں ، ایک پرخلوص سماج سیوا کرنے والے اور دوسرے این جی اوز والے ، یہ لوگ اکثر ائیر کنڈیشن فائیو سٹار ہوٹلوں میں بیٹھ کر غریبیوں کی زندگیوں کو بدلنے کے پروگرام بناتے ہیں اور اتنے محب وطن ہوتے ہیں کہ وطن میں کم ہی ٹھہرتے ہیں
فنکار لوگ ۔ یہ لوگ معاشرے کو تفریح فراہم کرتے ہیں ، معاشرے میں بول چال ، رہن سہن اور پہناوے انہیں لوگوں سے حاصل کئیے جاتے ہیں یہ لوگ عام لوگوں کے دلوں میں رہتے ہیں ۔ ۔ ۔۔ اور خود کو عام لوگوں سے دور رکھتے ہیں تا کہ وہ عام نہ لگ سکیں
شاعر و ادیب لوگ ۔ ۔ یہ لوگ جزبات کی تجارت کرتے ہیں ، اپنے قلم سے ایسے الفاظ و جملے تراشتے ہیں کہ عام آدمی متاثر ہوئے بنا نہیں رہتا ، مگر اکثر یہ لوگ دوہری زندتی گزارتے ہیں ، جو لکھتے ہیں وہ خود پر لاگو نہیں کرتے ۔ ۔ ۔ اسی لئے ایسے کچھ لوگ مشہور رہ کر بھی گمنام ہی رہتے ہیں
کھلاڑی لوگ ۔ یہ کھیلنے کودنے کے ماہر ہوتے ہیں ، عوام کو جب دل چاہے خوش کر دیتے اور جب چاہے غم دیتے ہیں ، پیسے کی خاطر کھیلتے ہیں اور نام وطن کا لیتے ہیں ۔۔ ۔ ۔ مگر اپنی رئٹائرمنٹ کے بعد وطن کو پہلی فرصت میں چھوڑ بھی دیتے ہیں ۔ ۔ ۔ یا پھر کسی دوسرے وطن کے لوگوں کو اپنی قابلیت سے سکھاتے ہیں
ایسے بہت سارے لوگ ہیں جنہیں ہم جانتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور وہ ہماری زندگی پر اثر انداز بھی ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔۔ مگر عام لوگ کبھی بھی ان خاص لوگوں کی زندگی میں اثر انداز نہیں ہوتے

